سائنس و ٹیکنالوجی

سعودی عرب اور امریکی فرم کے درمیان طیارہ سازی کے منصوبے پر سمجھوتا

سعودی عرب اور امریکی فرم بوئنگ کے درمیان طیارہ سازی کے لیے مشترکہ منصوبے پرسمجھوتا ہوگیا ہے۔
امریکی کے شہر سیاٹل میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں سمجھوتے پر سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی (سامی) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین احمد الخطیب اور امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈینس موئیلن برگ نے دستخط کیے ۔
سمجھوتے کے تحت فکس پروں والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی 55 فی صد مرمت ، دیکھ بھال وبحالی کا کام سعودی عرب ہی میں ہو گا جبکہ ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی اور ان کی دیکھ بھال کے علاوہ فاضل پرزہ جات بھی مملکت میں تیار کیے جائیں گے۔
سمجھوتے کا مقصد ویژ ن 2030ء میں طے شدہ اہداف کا حصول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button