آسٹریلیا مشکلات میں ،ساﺅتھ افریقہ کی پہلی اننگ سے 378رنز کاخسارہ،4وکٹیں باقی

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کاشکار ہوگئی جہاں اس کی پہلی اننگ میں 110کے مجموعے پر 6وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ اسے اب بھی 378رنز کا خسارہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے دن کا آغاز ساﺅتھ افریقہ نے 313رنز6کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کیا تو کونٹین ڈی کوک 39رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے اس وقت ٹیم کا مجموعہ 384تھا،تھیمبابواما نے بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 95ناقابل شکست رنز بنائے جبکہ ان کا ساتھ کیشومہاراج نے دیاجہنوں نے 45رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے کو488رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومز نے 5جبکہ نیتھن لائن3اورچاڈ سائرز 2وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم جب میدان میں آئی توشدید دباﺅ میں رہی اور 96کے مجموعے پر اس کی 6وکٹیں گر گئی ،دن کے اختتام تک اس نے 110رنز بنالئے جبکہ اسے اب بھی 378رنز کاخسارہ ہے،کریز پرٹم پین 5اور پیٹ کیومز7رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ورنن پھلیندر نے 3جبکہ کگیسو ربدا،مورنے مورکل اورکیشو مہارا ج کے حصے ایک ،ایک وکٹ آئی۔