انٹرنیشنل

غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر خونریز واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں: اقوام متحدہ

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر پیش آنے والے خونریز واقعات کا جائزہ لیا گیا۔
عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوٹیرش نے اب تک17 فلسطینیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے ان واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ اور اسرائیل کے مابین 65 کلومیٹر طویل سرحد پر جمعے کے دن ہزاروں فلسطینی واپسی کے لیے مارچ نامی احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی اسرائیلی کارروائی میں 17 افراد ہلاک جبکہ1400 سے زائد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ان مظاہروں کا سلسلہ مئی کے وسط تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button