پاکستان

احمد رضا مانیک کا تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی۔
پاکپتن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد رضا مانیکا نے بتیا کہ میں آج پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا رکن بھی نہيں رہنا چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب جتنی بار پاکپتن تشریف لائے ، کسی عہدیدار کو ملے بغیر واپس چلے گئے۔
احمد رضا مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران نے کسی عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں کی، لیڈر شپ کو اپنی ٹیم کا پتہ ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان 100 سال سے پاکپتن کی خدمت کررہا ہے ، میں الیکشن لڑوں گا، تمام سیاسی جماعتیں مجھ سے رابطے میں ہیں۔
احمد رضا مانیکا نے بتایا کہ کچھ دن میں اپنا لائحہ عمل دوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ آٹھ سے دس چیئرمین مستعفی ہوں گے۔
واضح رہے کہ احمد رضا مانیکا سابق وفاقی وزیرغلام محمد احمد مانیکا کے صاحبزادے ہیں، وہ ق لیگ کی سیٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

احمد رضا مانیکا اس وقت یونین کونسل کے چیئرمین اور ضلع کونسل کے رکن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button