ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں لیکن ہمیں سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا:بلاول بھٹو زرداری
سانگھڑ(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی ہیں، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کسی کو کیوں نکالا گیاخ، جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صوفی ازم کے ماننے والے ہیں لیکن ہمیں سیاست کو پیری مریدی سے الگ کرنا ہوگا۔
سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام خوشحالی، روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی ہوں یا تحریک انصاف، ان نام نہاد پارٹیوں نے صرف گالی اورالزامات کی سیاست کی، ان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کیلیے نا تو کوئی منشور ہے اور نا ہی صلاحیت۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف اقتدار میں ہوتے ہیں عوام کو پیاسا رکھتے ہیں، لاہور میں پھول تو اگ جاتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا پانی نہیں ملتا، پورا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے لیکن سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے، ارسا سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں دے رہا اور اس کے حق کے لیے ترسا رہا ہے۔ہم نے تعلیم کے میدان میں کام کیا، نئی یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالج بنائے، کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف کی مشین لگائی، سائبر نائف سے کینسر کےعلاج پر 50 لاکھ روپے خرچ آتا ہے لیکن سندھ میں اس سے بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ملک دشمن پالیسی کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہاہے لیکن ہم نے غربت کم کرنے کے لیے غریب خواتین کو کاروبار کے لیے قرضے دیے۔