پاکستان

احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا

احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں گرفتارسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنے والا 2 رکنی بنچ تحلیل ہو گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا،بنچ میں جسٹس قاسم علی شاہ اور جسٹس طارق عباس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دے دیا ،نیا بنچ آئندہ ہفتے احد چیمہ کی درخواست پر ازسرنو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے نیب کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button