انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید، 1400 سے زائد زخمی

غزہ(نیوز وی او سی آن لائن)فلسطین میں غزہ کی پٹی میں سرحدی باڑ پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید اور 1400 زخمی ہوگئے جو 2014 کے بعد ایک روز میں پیش آنے والے بدترین واقعات ہیں۔
غیر ملکی میڈ یا کے مطابق حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آکر 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 758 زخمی ایسے ہیں جن کو براہ راست گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر افراد ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے زخمی ہوگئے۔فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سرحد میں احتجاج کے دوران جمعے کو دن کے آغاز میں مزید دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی شناخت محمد ابو عمار اور محمد ابو معمار کے نام سے ہوئی ہے جنھیں اسرائیلی فوج نے مختلف جھڑپوں میں نشانہ بنایا۔فلسطینی حکام کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج سے تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہید اور دوسرے واقعے میں ٹینکوں کی فائرنگ سے ایک کسان بھی شہید ہوا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فوج سے تصادم ہوا جبکہ سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر پانچ مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button