انٹرنیشنل
قائم مقام امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) قائم مقا م امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلس ویلز کل پاکستانی سول و عسکری حکام سمیت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کریں گی جن میں پاک امریکا تعلقات، طالبان سے مذاکرات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔
اس سے قبل 15 جنوری کو امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی تھی جس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کو دہرایا گیا تھا۔