انٹرنیشنل

کم جونگ سے ملاقات کا منتظر ہوں تاہم اس سے قبل پابندیاں اور دباﺅ برقرار رکھنا ضروری ہے :ڈونلڈٹرمپ

واشنگٹن(نیوز وی او سی آن لائن)امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامنتظرہوں تاہم اس سے قبل شمالی کوریا پر زیادہ سے ز یادہ پابندیاں اوردباوبرقراررکھناضروری ہے۔
شمالی کوریا اور چین کے صدورکے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چینی صدرشی جن پنگ کی جانب سے پیغام ملاہے ان کی شمالی کورین سربراہ سے ملاقات اچھی رہی۔ان کا کہنا تھا کہ کل کی ملاقات کے بعدکم جونگ ان اب مجھ سے ملاقات کے منتظرہیں میں بھی ان سے ملنا چاہتا ہوں لیکن ملاقات ہونے تک شمالی کوریاپر زیادہ سے ز یادہ پابندیاں اوردباوبرقراررکھناضروری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ سب کہہ رہے تھے کوریامیں امن ہونے ا ورجوہری ہتھیاروں سے پا ک ہونےکاامکان نہیں لیکن آج کے حالات سب کے سامنے ہیں۔
واضح رہے شمالی کوریا اور چین کے صدورکے درمیان ہونے والی ملاقات میں کم جونگ کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی کوریا اور امریکہ ان کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کرے تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغازمیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی تھی جو امریکی صدرکی جانب سے قبول کرلی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button