انٹرنیشنل
کا رویہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں- نیٹو چیف
امریکا، برطانیہ اور مختلف ممالک کے بعد اب شمالی بحر اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو نے بھی روس کو آنکھیں دکھانا شرو ع کردی ہیں، جس نے سات روسی اسٹاف ممبران کو فارغ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو اتحاد کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ نیٹو اتحاد کے لیے کام کرنے والے اسٹاف ممبران میں شامل سات روسی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تین روسی اہلکاروں کو سفارتی تعینات کی سند دینے سے انکار کردیا ہے۔
مختلف ممالک کی جانب سے اب تک 150 کے قریب مبینہ روسی انٹیلی جنس اہلکاروں کو بے دخل کیا جاچکا ہے، جن میں امریکا کی جانب سے 60 جبکہ برطانیہ نے33اہلکاروں کو ملک سے بے دخل کیا۔
نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روس کو واضح طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ اس کا رویہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہیں۔