برطانیہ میں مسلم مخالف پمفلٹس کی تقسیم پولیس سراغ لگانے میں مصروف لندن(این این آئی)تین اپریل کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے برطانوی مسلمانوں میں خوف کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں، اس خوف کی وجہ وہاں بانٹے گئے وہ پمفلٹس ہیں جن میں 3 اپریل کے روز مسلمانوں کو سزا دینے یا ان پر حملہ کرنے پر اکسایا جا رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تقسیم کئے جانے والے پمفلٹس کا عنوان’’مسلمانوں کو سزادینے کا دن‘‘ ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے کہ3 اپریل کو مسلمانوں کو سزا دی جائے، ان پر حملے کئے جائیں۔ان نفرت انگیز پمفلٹس میں مسلمانوں کو اذیت دینے والے کے لئے انعامات کا بھی لالچ دیا گیا ہے اور تر غیب دی گئی ہے کہ اس روز مسلمان کو گالی دینے کے 10 پوائنٹس اور خواتین کا حجاب کھینچنے کے 25 پوائنٹس ملیں گے اور جو شخص مسلمانوں کو جتنی سخت اذیت میں مبتلا کرے گا اسے اتنا ہی بڑا انعام دیا جائے گا۔تقسیم کئے جانے والے پمفلٹس کے مطابق مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کی نوعیت پر پوائنٹس کی تقسیم کا فارمولا کچھ یوں ہے کہ کسی مسلمان مرد یا عورت پر تیزاب پھینکنے پر 50 پوائنٹس دیئے جائیں گے،تشدد و مارپیٹ پر 100 پوائنٹس دیئے جا ئیں گے۔ مزید کہا گیا کہ الیکٹرک کا جھٹکا دینے، ریک میں بند کرکے اذیت دینے، اسکن کو نقصان پہنچانے پر 250 پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔چاقو سے کاٹنے، بندوق سے مارنے، گاڑی تلے کچلنے پر 500 پوائنٹس جبکہ مسجد کو نذرآ تش کرنے یا اس میں بم پھینکنے پر 1000 پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔مسلمان کو اذیت دو کے عنوان سے یہ پمفلٹ گھر گھر پہنچائے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ جیسے ملک کے مسلمان بھی سخت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔اس خوف کی صورتحال میں برطانوی پولیس پمفلٹس تقسیم کرنے والوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

لندن(این این آئی)تین اپریل کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے برطانوی مسلمانوں میں خوف کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں، اس خوف کی وجہ وہاں بانٹے گئے وہ پمفلٹس ہیں جن میں 3 اپریل کے روز مسلمانوں کو سزا دینے یا ان پر حملہ کرنے پر اکسایا جا رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تقسیم کئے جانے والے پمفلٹس کا عنوان’’مسلمانوں کو سزادینے کا دن‘‘ ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد موجود ہے جس میں لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے کہ3 اپریل کو مسلمانوں کو سزا دی جائے، ان پر حملے کئے جائیں۔ان نفرت انگیز پمفلٹس میں مسلمانوں کو اذیت دینے والے کے لئے انعامات کا بھی لالچ دیا گیا ہے اور تر غیب دی گئی ہے کہ اس روز مسلمان کو گالی دینے کے 10 پوائنٹس اور خواتین کا حجاب کھینچنے کے 25 پوائنٹس ملیں گے اور جو شخص مسلمانوں کو جتنی سخت اذیت میں مبتلا کرے گا اسے اتنا ہی بڑا انعام دیا جائے گا۔تقسیم کئے جانے والے پمفلٹس کے مطابق مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کی نوعیت پر پوائنٹس کی تقسیم کا فارمولا کچھ یوں ہے کہ کسی مسلمان مرد یا عورت پر تیزاب پھینکنے پر 50 پوائنٹس دیئے جائیں گے،تشدد و مارپیٹ پر 100 پوائنٹس دیئے جا ئیں گے۔
مزید کہا گیا کہ الیکٹرک کا جھٹکا دینے، ریک میں بند کرکے اذیت دینے، اسکن کو نقصان پہنچانے پر 250 پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔چاقو سے کاٹنے، بندوق سے مارنے، گاڑی تلے کچلنے پر 500 پوائنٹس جبکہ مسجد کو نذرآ تش کرنے یا اس میں بم پھینکنے پر 1000 پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔مسلمان کو اذیت دو کے عنوان سے یہ پمفلٹ گھر گھر پہنچائے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ جیسے ملک کے مسلمان بھی سخت خوف کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔اس خوف کی صورتحال میں برطانوی پولیس پمفلٹس تقسیم کرنے والوں کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔