انٹرنیشنل
شمالی کوریا کے حوالے سے چین پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں:جنوبی کوریا
بیجنگ(آن لائن)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سینئر اہلکاروں کے دورے کے حوالے سے اطلاعات پرچین پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیؤل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی کوریا کا صدارتی ایوان بیجنگ پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے کیونکہ ایسی اطلاعات ہیں کہ امریکہ کے ساتھ سربراہی کانفرنس سے قبل شمالی کوریا کے کچھ سینئر اہلکاروں نے چین کا دورہ کیا ہے۔چنانچہ ایسے حالات میں کسی بھی قسم کے امکانات ہو سکتے ہیں۔دریں اثناء سفارتی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ایک عہدیدار نے چین کا خفیہ دورہ کیا ہے۔