ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف اور عدلیہ کو آمنے سامنے کھڑا کرنے والوں نے ملک سے زیادتی کی :خواجہ سعد رفیق

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آئین قانون اور انصاف سے آگے بڑھنا ہو گا،پانامہ ایشو پر عدالت اور میاں نواز شریف کو آمنے سامنے کھڑا کرنے والوں نے پاکستان سے زیادتی کی، نااہلی ،بددیانتی اور غداری کے جھوٹے سرٹیفیکیٹ دلوانے والوں نے خدا کو جواب بھی دینا ھے ؟ مسلم لیگ ن کو کمزور بنانا ریاست پاکستان کو کمزور بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاوہ کس لیڈر نے کبھی کوئی غلطی تسلیم کی ؟ پاکستان کو تقسیم در تقسیم کرنے کا کھیل بند نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا،ہم آپس میں دست و گریباں ہیں اور بیرونی دشمن تماشائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لئے آئین پر مکمل عملدر آمد کے سوا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے،ہمیں اپنی اپنی غلطیوں کو تسلیم کر کے آئین قانون اور انصاف سے آگے بڑھنا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button