ایڈیٹرکاانتخاب

نواز شریف کے اپنے پاﺅں جلے تو انقلاب کی باتیں یاد آگئی:قمر زمان کائرہ

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ نواز شریف کے اپنے پاﺅں جلے تو انقلاب کی باتیں یاد آگئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کاکہنا ہے کہ سی پیک کی کل انویسٹمنٹ بھی ملکی خسارے کا آدھا نہیں،عوام سے مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام مہنگائی میں اضافے پرنالاں ہے لیکن حکومت کا دعوی ہے کہ سب اچھا ہے۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ حکومت سب اچھاہے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن حالات اس کے مخالف ہے ،پنجاب میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہواہے جبکہ گزشتہ روز سے لیڈی ہیلتھ ورکرزبھی سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ سب اچھا ہے تو یہ احتجاج کون کر رہا ہے ۔ قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ درآمدات اوربرآمدات کافرق دگناسے بھی زیادہ ہے۔
خیال رہے نواز شریف نے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میمو گیٹ سے مجھے دور رہنا چاہیے تھا، میمو گیٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے تھا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سگنل لینے والا آدمی نہیں، میری اپنی سوچ اور آئیڈیا لوجی ہے، جس کی قیمت ادا کررہا ہوں، میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں امپائر کی انگلی کی طرف نہیں دیکھوں گا، ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کی انگلی سے ملتے ہیں، سارے ساتھی ساتھ کھڑے ہیں ،لوگ اور پارلیمنٹیرینز باشعور ہو چکے، اب ان ہتھکنڈوں کا مستقبل نہیں، الیکشن میں ایک گھنٹہ کی تاخیر بھی نہیں ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button