کراچی

انتہائی مطلوب ملزم رئیس مماگرفتار

ملائیشیاسےگرفتار انتہائی مطلوب ملزم رئیس مماکو کراچی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔رئیس مماکورنگی میں ایم کیوایم کاسابق سیکٹرانچارج تھا۔
ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہرکا کہناہے کہ ملزم کوریڈ وارنٹ کےبعد انٹرپول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا تھا جسے کورنگی پولیس نےایئرپورٹ سےگرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزم رئیس مماسانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم کا قریبی ساتھی ہےجبکہ قتل، بھتہ خوری انسداد دہشت گردی کےکئی مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔
ذوالفقار مہر نے مزید بتایا کہ ملزم سےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button