پاکستان

بھارت ماضی میں بھی ناکام ہوا اور اب بھی ہو گا

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے جنگ کی بات کی ہے اور اب پاکستان کو تنہا کرنے کا کہہ رہا ہے، وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ماضی میں بھی ناکام ہوا ہے اور اب بھی ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ کہتے ہیں، جس سے بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہو رہی ہے اور بھارتی میڈیا غلط پروپگینڈا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کی بات کرتا ہے دوسری جانب بھارت بات چیت سے ہی انکاری ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس نے کشمیری بچوں کی بینائی چھین لی ہے۔ کشمیر کی صورت حال جاننے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، بھارت اگر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو اجازت نہیں دیتا تو ایکسپوز ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button