لاہور

لاہور ہائیکورٹ:علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں علی جہانگیرصدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر اعتراض ختم کرکے سماعت کیلئے مقررکردی۔
درخواست گزار نے مو¿قف کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر علی جہانگیر کو امریکا میں سفیر تعینات کیا گیا،علی جہانگیر صدیقی کے پاس عہدے کیلئے مقرر تجربہ نہیں۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور استدعا کی کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کوکالعدم قراردیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button