اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی اور ایک بار پھر فتح کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی طرف سے ملنے والا 149رنز کا ہدف 16 اعشاریہ 5 اوورز میں7 کے نقصان پر وکٹ پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے لیوک رونکی نے نصف سنچری اسکور کی ،صاحبزادہ فرحان 44 اور آصف علی کے ناقابل شکست 26 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورررہے۔
اسلام آباد کو پھر چیمپئن بننے کیلئے 149 رنز کا ہدف
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 148 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے 149 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا،ایونٹ کے دوران تیز ی سے رنز بنانے والے رونکی نے پہلے ہی اوور میں حسن علی کو 2 چھکے لگائے۔
دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9 رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17 رنز دیے، ان 2 اوورز میں رونکی نے 2 چھکے اور 2 چوکے مارے۔
رونکی ففٹی بناکر آئوٹ، اسلام آباد فتح سے قریب تر
دوسرے اوور میں صاحبزادہ فرحان اور رونکی کی جوڑی نے ثمین گل سے 9 رنز بٹورے جبکہ تیسرے اوور میں حسن علی نے 17رنز دیے، ان 2 اوور زمیں رونکی نے 2 چھکے اور 2چوکے مارے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈکے اوپنر نے چوتھے اوور میں 15 رنز بنائے اور اسکور 55 رنز تک پہنچادیا۔
پی ایس ایل فائنل، پشاور کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پانچویں اوور میں وہاب ریاض کو 2 چوکے لگے یوں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان کی جوڑی نے بغیر کسی نقصان کے اسکور 63 رنز بنالئے۔
عمید آصف نے اگلے اوور میں صرف 3 رنز دیے لیکن 7ویں اوور میں صاحبزادہ فرحان کے چوکے کی بدولت اسلام آباد نے 8رنز بنالئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 74رنز تک پہنچادیا۔
پی ایس ایل کا تاج ایک بار پھر اسلام آباد کے سر سج گیا
8ویں اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ جوڑی نے 9 رنز بنائے، اس دوران لیوک رونچی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سنگ میل اپنے نام کرلیا اور خود کو حنیف محمد کیپ کا حق دار بنالیا ہے۔
لیوک رونچی 52رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ،انہوں نے 26گیندوں پر 5چھکوں اور 4 چوکے بھی لگائے ،یوں 96 کے اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گرگئی،انہیں جورڈن نے فلیچر کی مدد سے قابو کیا۔
پشاور زلمی کو دوسری وکٹ 1رنز بعد ہی مل گئی ، چیڈوک والٹن صفر رنز کو عمید آصف نے عمدہ گیند پر بولڈ کردیا ،تو فتح سے قریب تر ہورہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 97 رنز پر گر گئی۔
اسلام آباد کی چوتھی وکٹ 112 رنز پر گر گئی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جین پال ڈومینی کی وکٹ جورڈن لے اڑے،وہ صرف 2رنز ہی بناسکے ،یوں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 96رنزبنانے والی ٹیم کے ابتدائی 3 بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔
112 کے اسکور پر میچ میں ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی، وہاب ریاض نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 44رنز بنانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو بھی میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔
پشاور زلمی کو پانچویں وکٹ 115 کے اسکور پر ملی،سمیت پٹیل کا خوبصورت کیچ محمد حفیظ نے پکڑ کرحسن علی کو پہلی وکٹ دلوادی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے ،ان کا انتہائی شاندار کیچ جورڈن نے تھما اور میچ میں پشاور زلمی کی ڈرامائی واپسی کا راستہ کھول دیا۔
15 ویں اوور کی چوتھی گیند پر کامران اکمل نے آصف علی کا کیچ ڈارپ کیا ،اس گیند پر اسلام آباد کے اسکور میں 6 رنز کا اضافہ ہوا، میچ ایک بار پھر پشاور کے ہاتھ سے پھسل گیا۔
17ویں اوور کی پہلی گیند پر وہاب ریاض نے 11گیند کھیل کر 7رنز بنانے والے حسین طلعت کو بولڈ کردیا ،یوں اسلام آباد کی ساتویں وکٹ 148 کے اسکور پر گری۔
اسلام آباد کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلوادی ۔
پشاور زلمی کی طرف سے حسن علی، وہاب ریاض اورجورڈن نے 2،2 جبکہ عمید آصف نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔