کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 322رنز سے شکست دئے دی
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین جاری کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں میزبان پروٹیز نے کینگروز کو 322 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے۔ چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو۔ ایک کی برتری حاصل ہوگئی ۔ مورنے مورکل مین آف دی میچ قرار پائے گئے۔
کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے ہی دن ہوگیا، میچ کی دوسری اننگز میں مورنی مورکل نے صرف 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بال ٹیمپرنگ کرنے کے باوجود آسٹریلوی بولرز نے دوسری اننگز میں 373رنز بنوا دیئے۔
ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 373 رنز بنانے میں کامیاب رہی، مارکرم کے بعد ڈی ویلیئرز، ڈی کوک اور فلینڈر نے بھی ففٹی اسکور کیں اور آسٹریلیا کو جیت کےلیے 430 رنز کا ہدف مقرر کیا، لیکن آسٹریلوی بلے باز بے بسی کی تصویر بن گئے۔
پروٹیز کے 430رنز کے ہدف کے جواب میں کینگروز ٹیم صرف 107رنز پر ڈھیر ہوگئی،وارنر 32 اور بین کرافٹ 26 رنز بناسکے۔
میچ کی خاص بات جنوبی افریقی اوپنر ڈین ایلگرر ہے انہوں نے بیٹ کیری کیا، اس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ڈیسمنڈ ہینز کا 3 مرتبہ بیٹ کیری کرنے کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب رہے۔
ادھر ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بھاری مارجن سے شکست ہوئی وہیں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کیرئیر بھی داغ دار ہوگیا، میچ کے دوران بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ کی۔
آسٹریلوی ٹیم کے لیے یہ ٹیسٹ نہ صرف شکست بلکہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے کےحوالےسے ڈراؤنا خواب بن گیا، اُن کے اوپننگ بیٹسمین اور کپتان اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کیا، جس کے بعد اسمتھ اور نائب کپتان وارنر اپنے عہدوں سے دست بردار ہوگئے جبکہ اسمتھ کو ایک میچ کی معطلی ،میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور بین کرافٹ پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ ہوا ہے۔