کھیل

پشاورزلمی کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کےکپتان ڈیرین سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ ابتدائی 2 اوور تک بہت ہی محتاط رہے جس کے بعد فلچر نے تیسرے اوور میں سمت پٹیل کو لگاتار 2 چوکے رسید کیے۔
تیسرے اوور میں پشاور زلمی کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب پچھلے میچ کے ہیرو اور مین آف دی میچ کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رنز بناکر سمت پٹیل کا شکار بنے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے مشکل مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ڈومینی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button