ایڈیٹرکاانتخاب

حکومت نے پرامن احتجاج پر کوئی ایکشن لیا تو سخت ردعمل آئے گا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 126دن کا دھرنا دیا لہذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے.
عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہوگی اتنی غربت ہوگی جب کہ پاناما پیپرز کیس پر سب سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی پارٹی بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button