پاکستان

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے کراچی پہنچ گئے

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کراچی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے محظوظ ہونے کے لئے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر گورنر سندھ محمد زبیر نے ان کا استقبال کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے ساتھ سنیٹر مصدق ملک اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی کراچی پہنچے ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button