انٹرنیشنل
داعش کے40 ہزار جنگجو اس وقت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں:سعودی عرب
پیرس(این این آئی)سعودی عرب کے ڈپٹی جنرل انٹیلی جنس چیف میجر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ داعش کے40 ہزار جنگجو اس وقت دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں انسداد انتہا پسندی اور دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں جنرل عیسری نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے آہنی عزم کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک عالم گیر مسئلہ ہے ۔جنرل عسیری نے خبردار کیا کہ داعش اپنی خود ساختہ حکومت سے محروم ہونے کے بعد یورپ اور پوری دنیا میں افراتفری پھیلا سکتی ہے۔ داعش کے 40 ہزار جنگجو اس وقت دنیا بھر میں حتیٰ کہ یورپی ملکوں میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔