انٹرنیشنل

اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر لیں

جنیوا: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت قبول نہیں، یو این کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور کر لیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکیں، جس پر امریکا اسرائیل کے حق میں میدان میں آ گیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پینل کا فیصلہ بے وقوفانہ ہے، جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، نکی ہیلی نے کہا کہ بہت سے ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار ہو کر فیصلہ کیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 37ویں سیشن میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جس میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پر منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button