ایڈیٹرکاانتخاب

عدالت عمران کیخلاف 10ارب ہرجانےکا جلد فیصلہ کرے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن پر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور ایڈيشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔
شہبازشریف کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ عمران خان عدالتی کارروائی سےمتعلق تاخیری حربےاستعمال کر رہےہیں، قانون کےمطابق ہتک عزت کےدعوے کا فیصلہ 90 روز میں ہو جانا چاہیے۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کےخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا جلد فیصلہ کرے۔
عدالت نے اکیس اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کر تے ہوئے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلا کو بحث کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button