ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر کڑی تنقید

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن کو صادق سنجرانی کو ہٹا کر نیا متفقہ چیئرمین سینیٹ لانے کی پیش کش کردی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ جو چیئرمین سینیٹ ہے ، اس کی عوام میں کوئی عزت نہیں ہے، یہ پیسوں سے ووٹ لے کر، سینیٹرز کے ایمان ، ضمیر خرید کر چیئرمین بنا بیٹھا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک میں صدر نہیں ہوتا تو چیئرمین سینیٹ صدر بنتا ہے ، یہ بے عزتی کا مقام ہے ، کیا ایسے ملک کی دنیا میں عزت ہوسکتی ہے ؟ اس بے عزتی سے بچیں ، معاملہ ختم کریں ، متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button