شر یف خاندان کے تر لے منتیں کسی کام نہیں آئیں گی،بر وقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے:سینیٹر چوہدری محمد سرور
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے بر وقت اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شر یف خاندان کے تر لے اور منتیں کسی کام نہیں آئیں گی، انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دینا ہی پڑ یگا ،ن لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی، وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے، آنیوالے عام انتخابات میں
تحر یک انصاف کلین سویپ کر یں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور لاہور کے صدر ولید اقبال کی جانب سے منعقدہ تقر یبات سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ،ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے، ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ،ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے ملک کو قائداور اقبال کے پاکستان کی بجائے چوروں اور ڈاکوئوں کا پاکستان بنا دیا ہے، تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور اور ڈاکوعدالتوں میں پیش ہو کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں ،23 مارچ کے دن ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے ۔