کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ،آسٹریلیا کے 9وکٹ پر245رنز
کیپ ٹاﺅن(نیوز وی او سی آن لائن)ساﺅتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے 9وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنالئے اس سے قبل ساﺅتھ افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں311رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئی تھی۔
کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز ساﺅتھ افریقہ نے اپنی پہلی اننگ 266رنز 8کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کیا توان کی پوری ٹیم 311رنز بنا کرپویلین لو ٹ گئی ،ان کی اننگ میں ڈین ایلگر کے 141رنز ناقابل شکست نمایاں ہیں،اس کے علاوہ اے بی ڈویلرزنے 64جبکہ ہاشم آملہ نے 31رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومزنے 4،جوش ہیز وڈاور نتھن لائن نے 2،2جبکہ مچل سٹار ک اور مچل مارش کے حصے ایک،ایک وکٹ آئی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں دن کے اختتام تک 9وکٹوں کے نقصان پر245رنز بنالئے جبکہ اسے اب بھی 66رنز کا خسارہ ہے ،ان کی اننگ میں کیمرون بینکرافٹ77اور نیتھن لائن 47رنز بناکر نمایاں رہے ،کریز پر ٹم پین 33جبکہ ہوش ہیزلوڈایک رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے 4،کگیسو ربد انے 3 جبکہ ورنن پھلیندر نے2 وکٹیں حاصل کی ۔