انٹرنیشنل

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی 19مئی کو مغربی لندن میں ہوگی

لندن(یو این پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے کارڈ مہمانوں میں تقسیم کردیئے گئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطاق شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 600 مہمانوں کو سنہری مہر والے شادی کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔شادی کی تقریب کے سلسلے میں دیئے جانے والے ظہرانے کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سینٹ جارج ہال میں کریں گی، جس میں 600 کے قریب مہمان شرکت کریں گے۔بعدازاں 200 مہمانوں کے اعزاز میں شہزادہ ہیری کے والد پرنس چارلس کی جانب سے فروگ مور ہاس میں ایک نجی تقریب منعقد کی جائے گی۔
دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے تصویری سیشن کے لیے تقریب ونڈسر کیسل کے باہر پارک میں منعقد ہوگی۔دعوت ناموں میں لکھا گیا ہے کہ شادی کے لیے مخصوص ڈریس کوڈ ہوگا، جو مارننگ کوٹ یا لاؤنج سوٹ اور ڈے ڈریس اور ہیٹ پر مشتمل ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ منگل کو اس جوڑے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے لندن میں ایک امریکی پیسٹری شیف کلیئر تاک کو لیمن ایلڈر فلاور ویڈنگ کیک کا آرڈر دیا ہے، جسے بٹر کریم اور پھولوں سے سجایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button