بزنس

چنگ چی رکشہ ڈرائیور کے لیے لائسنس اور رکشوں کا فٹنس ٹیسٹ لازمی قرار،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس اور رکشے کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ چلانے کے لیے مختلف شرائط عائد کی ہیں جو چاروں صوبوں پر لاگو ہوں گی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنگ چی رکشہ کے مینوفیکچرز کو باقاعدہ رجسٹرڈ اور منظوری لینا ہوگی، چنگ چی رکشوں کو بھی ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ اور فٹنس سرٹیفیکٹس کو آویزاں کیا جائے، اس کے علاوہ چنگ چی کے لیے کرایہ نامہ منظور اور آویزاں کیا جائے جب کہ رکشہ ڈرائیور کے پاس لائسنس ہونا لازمی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی تیاری میں مسافروں اور ڈرائیورکی حفاظت یقینی بنائی جائے جب کہ عمل نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button