کھیل

جب آخری گیند پر ہٹ لگی تب ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ کیچ آئے گالیکن روشنی کی وجہ سے کیچ ڈراپ ہوگیا :عمید آصف

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)پشاور زلمی کے آل راﺅنڈر عمید آصف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے ساتھ بہت پریشر والا میچ تھا ،جب آخری گیند پر انورعلی نے ہٹ ماری تب ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ کیچ ہی آئے گا لیکن روشنی کی وجہ سے ٹھیک اندازہ نہیں کر سکا،لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اپنے اعصاب پر قابو پاکرتھرو واپس پھینکی اور ہم اہم میچ میں کامیاب رہے۔
پاکستان سپر لیگ تھری میں شامل پشاور زلمی کی ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پرعمید آصف کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرزکے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔عمید آصف نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ہمیں اس میچ میں کامیابی ملی یہ میچ فل پریشر والا تھا جس میں شکست کی صورت میں آپ یونٹ سے باہر ہوسکتے تھے اسی وجہ سے دونوں ٹیمیں اپنا بھرپورداﺅ پیچ لڑارہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ انور علی نے جب ہٹ لگائی تو اندازہ ہوگیا تھا کہ کیچ آئے گا اس وقت دماغ میں یہ بھی چل رہا تھا کہ ان کو کسی طرح بھی دو رنز نہیں بنانے دینا لیکن کیچ روشنی کی وجہ سے ڈراپ ہوا تو اللہ کا شکر ہے کہ جلد ہی خود پر قابوپا کرگیند ڈاﺅسن کی طرف پھینکی جوسیدھی ان کے پاس پہنچی اور ہمیں کامیابی نصیب ہوئی۔
واضح رہے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ کو جیت کے لئے آخری بال پرجیت کے لئے تین رنز درکار تھے لیکن اس پر صرف ایک ہی رنز بن سکااور پشاور زلمی یہ معرکہ سر کرنے میں کامیاب رہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button