بزنس

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد 22مارچ
(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے عوام پر پٹرولن بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اپریل کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہو گا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ہو رہا ہے۔ 2017ء سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button