پاکستان

پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے اینکر پرسن شاہد مسعود اور انکی اہلیہ کے حوالے سے ایسا انکشاف کر دیا کہ صحافتی حلقے بھی دنگ رہ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ڈاکٹر شاہد مسعود پرذاتی حملہ کر دیا۔ سعید غنی نے کہا کہ میں اس حق کو تسلیم کرتا ہوں، کہ اگر کسی صحافی کے پاس میرے متعلق معلومات ہوں اور وہ معلومات درست ہوں،تو وہ ضرور چلائیں ، چاہے اس سے مجھے کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو۔لیکن یہ بھی صحافت کا بنیادی اصول ہے
کہ ایک مرتبہ اس شخص کا موقف ضرور لیا جائے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مجھ پر قتل کروانے کا الزام عائد کر دیا، میں پوچھتا رہا کہ میں نے کس کو قتل کروایا ہے ، انہوں نے فریال تالپور پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بھی قتل کروائے۔ بغیر کسی ثوبت کے بات کرتےہیں اور ان کو یہ تک احساس نہیں ہے کہ ہم بھی اسی معاشرے میں رہتے ہیں، ہمارے بچے اسکولوں میں جاتے ہیں ، لوگوں کے گھروں میں جاتے ہیں،اس طرح بچے اور خاندان ڈسٹرب ہوتے ہیں۔ شاہد مسعود کو اس چیز کا احساس اس لیے نہیں ہے کیونکہ نہ یہ اپنے بچوں کے ساتھ مخلص ہے، نہ ماں باپ ،نہ بھائیوں اور نہ ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ مخلص تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button