پاکستان

مریم نواز کے ہر وقت ساتھ ساتھ رہنے والی ان کی پرائیویٹ سیکرٹری ’’مس زویا‘‘کس کی ملازم تھیں اوراب کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں؟

لاہور( نیوزڈیسک)مریم نواز کے ہر وقت ساتھ ساتھ رہنے والی ان کی پرائیویٹ سیکرٹری ’’مس زویا‘‘کس کی ملازم تھیں اوراب کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے بارے میںچونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں اور اس سلسلے میں ثبوت بھی جاری کئے ہیں جن کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا کو چلانے کے لیے کثیر تعداد میں بھرتیاں کررکھی ہیں جو ن لیگ کی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کے لئے اہم کردار اداکرتی ہے لیکن حیرت انگیز طورپر سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کو سرکاری خزانے سے تنخواہیں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے سوشل میڈیا کوسرکاری ٹی وی پی ٹی وی اور ایم آئی ڈی کے ذریعے
تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ جبکہ ن لیگ کے سوشل میڈیا ٹیم کو دیگر مراعات بھی سرکاری خرچ سے دی جارہی ہیں۔ اس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری کو خط لکھا گیا ہے جس میں اس معاملے کو اٹھایا گیا ہے، جو تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق معظم نامی شخص کو پی ٹی وی کی جانب سے ساڑھے چار لاکھ ماہانہ ،قاسم کو پی آئی ڈی کی جانب سے تنخوہ دی ،مریم نواز کی سیکرٹری مسز زویا جو شادی کے بعد بیرون ملک بھی منتقل ہوچکی ہیں لیکن انہیں اب بھی پی ٹی وی کی جانب سے تنخواہ دی جارہی ہے۔ جبکہ نعمان اور کائنات کو بھی پی ٹی وی کی جانب سے تنخواہ دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button