انٹرنیشنل
ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے ، سعودی سفیر
واشنگٹن (نیوز وی او سی آن لائن)امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے ۔ امریکی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران خالد بن سلمان نے کہا کہ ایران نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے خطّے کے امن کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے باور کرایا کہ تہران کا مسئلہ اس کا برتاؤ اور توسیع پسندی کی خواہش ہے ۔یمن کے حوالے سے شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ یمن میں باغی حوثی ملیشیا کو ایران کی سپورٹ حاصل ہے جو دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کو سپورٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور انسانی بنیادوں پر اس کی کارروائیوں میں یمن کے تمام تر علاقے شامل ہیں۔