Draft

کترینہ کیف کا فیشن برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فیشن برانڈ متعارف کرانے کا سوچ رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق کترینہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فیشن برانڈ میں ایسی چیزیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ان کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف لندن میں کئی بزنس میٹنگ میں دیکھی گئی ہیں اور اگر تمام معاملات ٹھیک رہے تو بہت جلد کترینہ اپنے اس پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button