رنگ برنگ

دبئی میں مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘مسکراہٹ والی مہر ‘لگا ئی گئی

گزشتہ روز دنیا بھر میں خوشی کا عالمی د ن بھرپور انداز میں منایا گیا تاہم دبئی میں اس دن کی مناسبت سے انوکھا اقدام کیا گیا اور مسافروں کے پاسپورٹ پر ’مسکراہٹ والی مہر‘ لگاکر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔
دبئی حکومت کی جانب سے تمام مسافروں کے پاسپورٹ پر امیگریشن کے دوران مسکرانے والے ایموجی کی مہر لگائی گئی جس نے تمام مسافروں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
مسافروں کے پاسپورٹ پر لال رنگ کی ایموجی جیسی مسکراہٹ اور عربی و انگریزی کی خوش آمدید کے الفاظ والی مہر پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور دبئی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button