انٹرنیشنل
جرمن صدرکل بھارت کے پانچ روزہ دورے پر پہنچیں گے
جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائرجمعرات کو بھارت کے پانچ روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب رام ناتھ کووندد اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقاتوں میں سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جبکہ دونوں ملکوں کے معاشی اور اسٹراٹیجک تعلقات میں مضبوطی اور توسیع کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔اس سے قبل وہ بطور جرمن وزیرخارجہ اور وائس چانسلر بھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔