پاکستان

ای سی ایل میں نام ڈالنے کا معاملہ،3رکنی کابینہ کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ کرنے کیلئے 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ کرنے کیلئے 3 رکنی کابینہ کمیٹی بنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر برائے سٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنزعبدالقادر بلوچ اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان شامل ہیں۔
یہ کمیٹی ای سی ایل میں لوگوں کے نام ڈالنے یا نکالنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط بنانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی جس کا وفاقی کابینہ جائزہ لینے کے بعد منظوری دے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارت داخلہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی عدالت، ٹریبونل اور ایجنسیز کی تجاویز پر نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا کام کرتی ہیں۔ لیکن اب اس کا م کے لئے وفاقی کابینہ کی تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ای سی ایل میں نام ڈالنے یا نکالنے کا فیصلہ کیا کرے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں، یہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
واضح رہے اس پراسس میں تبدیلی کا عمل اس وقت شروع ہوا جب وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کی شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔وزارت کی جانب سے نیب کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شریف خاندان کے ارکان کا نام ای سی ایل میں صرف عدالت کی درخواست پر ڈالا جائے گا، جبکہ نیب حکام نے وزارت داخلہ کے پیش کیے گئے جواز کو تاخیری حربہ قرار دے دیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button