پاکستان
فاروق گروپ کیساتھ کام نہیں کر سکتا ُ“، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن امجد اللہ نے استعفیٰ دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر امجد اللہ خان نے فاروق ستار کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پہلا جھٹکا لگ گیا ،ممبر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی امجد اللہ خان اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار گروپ کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ۔