پاکستان
رہنما پیپلز ہارٹی ایاز سومرو انتقال کر گئے
نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو امریکا میں انتقال کرگئے۔ایاز سومرو گزشتہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے جہاں وہ مین ہیٹن کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
59 سالہ ایاز سومرو کے چھوٹے بھائی عرفان سومرو کے مطابق ایاز سومرو عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور 20 روز قبل ہی علاج کےلئے امریکا پہنچے تھے۔
ایاز سومرو کی میت آج نیویارک سے پاکستان منتقل کی جائے گی جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
ایاز سومرو 2013 کے عام انتخابات میں لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وہ سندھ کے سابق وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں۔