Draft

لودھراں میں کمسن بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت

ملتان (نیوز وی او سی آن لائن) ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت کے ساتھ عمر قید کا بھی حکم سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مجرم کو 20 لاکھ روپے جرمانہ اور بچی کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ٹرائل مکمل کرنے کے بعد علی حیدر کو پہلی ہی سماعت میں سزائے موت کا حکم سنایا۔مجرم کو سماعت کے دوران چارج شیٹ تھمائی گئی جس کے بعد گواہان نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے اور پھر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔علی حیدر کو انسداد دہشت گردی قانون 1997 اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت سزائے موت سنائی گئی۔
خیال رہے ایک ماہ قبل لودھراں میں مجرم علی حیدر نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے بےدردی سے قتل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button