پاکستان
’آمنہ مصطفی ‘نے پی ٹی آئی سے ناطہ ہتوڑنے کا اعلان کر دیاہے
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیا قت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس کا اعلان بھی انہوں نے عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا تاہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فیصلے پر خوش نظر نہیں آ رہے ہیں اور اور وہ عمران خان سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ ایسے میں ایک پی ٹی آئی کی سپورٹ جس کانام ’آمنہ مصطفی ‘ہے نے پارٹی سے ناطہ ہی توڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔
آمنہ مصطفی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے کا وقت آ گیاہے ،یہ لمبی امید ، رومناٹک آئیڈیلزم ،اور ان کہی دوعاﺅں کو پورا کرنے کیلئے ایک شاندار سفر تھا،اب پی ٹی آئی میں ہمارے جیسے لوگوں کی جگہ نہیں رہی “۔