انٹرنیشنل
منشیات فرشوں کو سخت سزائیں ،ٹرمپ نئے منصوبے کا اعلان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسداد منشیات کے لیے ایک منصوبے کو اعلان کرنے والے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے مشیر داخلہ اینڈریو بریمبرگ نے بتایاکہ اس دوران صدر ٹرمپ منشیات فروشوں کو سزائے موت دیے جانے کی تجویز بھی پیش کریں گے۔ ان کے بقول اگلے3 برسوں کے دوران ان ادویات کے نسخوں پر بھی کم از کم ایک تہائی کی کمی کی جائے گی جو اوپیم سے تیار کی جاتی ہیں۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایسے منشیات فروشوں کو بھی سخت سزائیں دی جائیں، جن کے پاس سے کم مقدار میں نشہ آور اشیا برآمد ہوں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا میں منشیات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔