نفسا نفسی کے اس دور میں ذہنی سکون اپنے پیاروں کی قربت سے ہی حاصل ہوتا ہے
لاس اینجلس(آن لائن)ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو ذہنی سکون کے لئے اپنے پیاروں کے گھیرے میں رہنا چاہیے کیونکہ نفسا نفسی کے اس دور میں ذہنی سکون اپنے پیاروں کی قربت سے ہی حاصل ہوتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گیل گیڈوٹ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ آج خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں وہ ایک ہی وقت میں بہت سے کام سر انجام کر رہی ہوتی ہیں ایسے میں ان کو جسمانی سکون کے ساتھ ذہنی سکون کی ضرورت ہوتی ہے اور ذہنی طور پر امن رہنے کے لئے ان کو میرے خیال میں ان کو اپنا خیال کرنا چاہیے اور اپنے پیاروں کی قربت میں رہنا چاہیے کیونکہ ان کی موجودگی کے احساس سے جو سکون ملتا ہے وہ کہیں اور ممکن نہیں ہے۔گیل نے کہا کہ ہم مائیں ہیں،بیٹیاں ہیں اور پیشہ ور بھی ہیں ہمیں اپنے گرد ایسے لوگ اکھٹے کرنے چاہیے جو ہم سے اور ہم ان سے محبت کرتے ہوں اس سے ایک عورت خود کو دماغی طور اچھا محسوس کرتی ہے۔