سندھ اوربلوچستان میں لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے پیسا چلایا،چیئرمین سینیٹ کے لئے دو روز تک صورتحال واضح ہو جائے گی:مشاہد اللہ خان
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہفنکشنل لیگ نےچیئرمین سینیٹ کیلیے ہماری حمایت کردی ہے،نوازشریف چاہتے ہیں کہ جنھوں نےجمہوریت کومضبوط کیا ان کو چیئرمین بنایاجائےلیکن زرداری صاحب کہتے ہیں رضا ربانی کوچیرمین سینیٹ نہیں ہونا چاہیے ، ملاقاتیں جاری ہیں پرسوں تک صورت حال واضح ہوجائے گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کوئی اور اگر پراعتماد نظر آرہا ہے تو آتا رہے بات ہماری اہم ہے ،نوازشریف چاہتے ہیں کہ جنھوں نےجمہوریت کومضبوط کیا انکو چیئرمین بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ بلوچستان میں ہوا تھا کیا وہ جمہوری طور پر ہوا تھا؟ زرداری صاحب فخر کا اظہار کرتے ہیں کہ انھوں نے بلوچستان حکومت گرائی ،سندھ اوربلوچستان میں لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے پیسا چلایا،ہم کوشش کرینگے کہ اگر ممکن ہوا تو جو لوگ پیسے دیکر سینیٹر بنے ہیں انکی ممبرشپ ختم کرادیں۔