ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کا منصوبہ ناکام

ٹریک کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران بم نصب کرنے والا شرپسند ہلاک ہو گیا۔ اس کے قبضے سے ریموٹ کنٹرول بم، بارودی مواد اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم دہشتگرد تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا۔ فرنٹیئر کور کی جانب سے ملزم کا تعاقب کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مقامی کمانڈر ظفر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ ایف سی کے عملے نے ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کے قبضے سے1 ایس ایم جی، 5 کلو گرام وزنی آئی ای ڈی بم بمعہ ریموٹ کنٹرول ڈیٹونیٹر وائر، میگزین، سینکڑوں رائونڈ، موبائل فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر لاش پولیس کے حوالے کر دی جس سے ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں