انٹرنیشنل
مشیل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکردیا
واشنگٹن (اے این این)سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوبامانے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کیلئے کام کررہی ہیں،نوجوانوں کو دیکھ کرخوشی ہوتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوباما کی اہلیہ امریکن ٹرسٹ لیڈی مشیل اوباما نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ وہ اوباما فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انہیں یہ یقین حاصل ہوا ہے کہ امریکا کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشیل پروان چڑھ رہی ہیں۔