انٹرنیشنل

داعش سے تعلق کے الزام میں 16 ترک خواتین کو سزائے موت

بغداد: عراق کی ایک عدالت نے ترکی کی 16 خواتین کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اگست میں داعش کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد سےسیکڑوں خواتین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے۔ اب تک تقریباً 560 خواتین اور 600 بچوں کو داعش کی مدد کرنے کے جرم میں پکڑا جاچکا ہے۔ عراق کی سینٹرل کریمنل کورٹ نے ترکی کی شہریت رکھنے والی 16 خواتین کو داعش سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے، سینٹرل کریمنل کورٹ کے جج عبدالستار البقدار کے مطابق خواتین کی سزاؤں کا اعلان اس وقت کیا گیا جب یہ ثابت ہوگیا کہ یہ خواتین داعش کے ساتھ ہیں یا پھر انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ شادی کی اور حملوں میں ان کی مدد کرنے کا الزام تسلیم کیا-
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگست میں عراقی فورسز کے آپریشن کے بعد سے تقریباً 1300 خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دئیے تھے اور اب تک 1700 خواتین فوج کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہیں یا پھر گرفتار ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے عراق کی ایک عدالت نے ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو موت کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ 10 مزید ممالک کی خواتین کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے، جب کہ ایک ماہ قبل ایک جرمن خاتون اور دسمبر میں ایک روسی خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button