ایڈیٹرکاانتخاب

پی آئی اے ہیڈ آفس سے حساس ڈیٹا والے 4 لیپ ٹاپ چوری

کراچی: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ہیڈآفس میں حساس شعبہ جات سے لیپ ٹاپ چوری ہوگئے۔
بد انتظامی کے باعث مالی خسارے کے شکار ادارے پی آئی اے میں افسران کی غفلت اور نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ہیڈآفس سے ایک ہی روز میں فنانس ڈپارٹمنٹ سے 4 لیپ ٹاپ چوری ہوگئے جب کہ چور انجینئرنگ فنانس اور آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی لیپ ٹاپ لے اڑے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ ملی بھگت سے چوری کرائے گئے ہیں اور چوری ہونے والے لیپ ٹاپ میں شعبہ فنانس کااہم ریکارڈ موجود تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کا یہ واقعہ ایک ہفتے پہلے ہوا تاہم اس کی خبر اب سامنے آئی۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے لیپ ٹاپ چوری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلد چوروں کا سراغ لگالیں گے اور تحقیقات مکمل کرکے ملوث ملزمان کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button